Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • کانگو میں ہیضے سے 500 ہلاک

عوامی جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پھیلنے والی اس وبا کی وجہ سے 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس افریقی ملک کے 26 میں سے 20 صوبے اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

واضح رہے کانگو میں ہیضے کی وبا اکثر وبیشتر پھیلتی رہتی ہے تاہم اس مرتبہ اس کی شدت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس