Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • جنگ انسانی حقوق سے انکار کا نام ہے، پاپ فرانسس

کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پاپ فرانسس نے جنگ کو انسانی حقوق کے مکمل انکار کے مترادف قرار دیا ہے۔

 جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو مختلف اقوام کے درمیان جنگ کی روک تھام کرنا چاہیے۔
 پاپ فرانسس کے بیان میں آیا ہے کہ آئیڈیالوجی کا استعمال دراصل جنگ بھڑکانے کی توجیح اور فریبکاری کا نام ہے۔
انہوں نے جنگوں کے آغاز میں سیاستدانوں اور اسلحے کے تاجروں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم اور ان کے اعادے سے گریز کرنا چاہیے۔
 پاپ فرانسس کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادی عراق، شام اور یمن سمیت پورے مشرق وسطی میں جنگ کی آگ بھڑکانے میں پیش پیش ہیں۔