Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • فرانس کی جانب سے جوہری معاہدے كی اہميت پرتاکید

فرانس كے وزير خارجہ جين لو لادرين نے جوہری معاہدے كے تحفظ پر زور ديتے ہوئے امريكی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس معاہدے كے حوالے سے عجلت سے کام نہ لیں۔

جين لو لادرين نے یورپی ممالک اور ايران كے مابین كئی سال كے كٹھن اور سخت مذاكرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا کہ امريكہ، چين، روس، يورپي يونين اورايران كے مابین معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔

فرانس كے وزير خارجہ نے كہا كہ ہميں اس معاہدے كو بچانے اوراس پرعملدرامد كو يقينی بنانے كے لئے كوشش كرنی چاہيئے.

انہوں نے كہا كہ ڈونالد ٹرمپ كو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے.

جين لو لادرين نے كہا كہ مشتركہ جوہری معاہدہ 2025 تک نافذ العمل رہےگا جس كے بعد اس میں تبديلی كے حوالے سے ايران كے ساتھ بات چيت كا سلسلہ جاری رہے گا.

انہوں نے امريكہ كی جانب سے شمالي كوريا پرحملے کی دھمکیوں کی مخالفت كرتے ہوئے كہا كہ اس سے مسائل مزيد پيچيدہ ہوں گے.

واضح رہے کہ فرانس كے وزير خارجہ كے جوہری معاہدے كی حمايت ميں يہ بيان ايسے ميں سامنے آیا ہے كہ جب امريكی صدرٹرمپ كی طرف سے اس بين الاقوامی معاہدے كو سبو تاژ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

 

ٹیگس