Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: کالا باغ ڈیم کی اتحادی جماعتیں بھی مخالف

پاکستان میں کالاباغ ڈیم کے معاملے میں حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی مخالفت کردی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی اتحادی سمجھی جانے والی جماعتوں جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی کالاباغ ڈیم کی کھل کر مخالفت کردی ہے۔

اسی کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے خبردار کیا ہے کہ ان کی آئندہ نسلیں اس پروجکٹ کی مخالفت کریں گی۔

 جمیعت علمائے اسلام ف کے کے پی کے ترجمان عبدالجلیل جان اور اور پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے کالاباغ ڈیم کو ایسا مردہ گھوڑا قرار دیا ہے جو کبھی زندہ نہیں ہوسکتا۔ 

دوسری طرف اس مسئلے میں پی ٹی آئی تقسیم نظرآتی ہے ۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلان علی امن گنڈا پور نے اس کی حمایت کی ہے جبکہ سابق اسپیکر اسد قیصر پور نے سخت مخالفت کی ہے۔

اسی کے ساتھ چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بغیر اتفاق رائے کے ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے۔ 

ٹیگس