Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • مسلم حکومتیں صیہونی قاتلوں کو لگام دیں: اسپیکر قالیباف

پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ یکصدا اور متحد ہوکر غزہ میں نسل کشی کی مذمت کریں۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر میلاد نبی کریم (ص) اور ہفتہ وحدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (ص) ایمان، تفکر اور محبت کی بنیاد پر ایک معاشرہ قائم کیا اور اور آج بھی مسلمانوں کو اسی بنیاد پر متحد ہوکر ظالموں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وحدت کو ایک سیاسی حربہ نہیں بلکہ ایک دینی ضرورت اور اسٹریٹیجی قرار دیا جس سے امت اسلامیہ کے وقار کی ضمانت فراہم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو اس وقت کا "شر اعظم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو صیہونیوں کی سفاکیت کے ڈٹ کر مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قالیباف نے اس موقع پر امت مسلمہ اور مسلم حکومتوں سے یکصدا ہوکر غزہ میں نسل کشی کی مذمت، فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیلیوں کو لگام دینے کی اپیل کی۔

 

 

ٹیگس