Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • چینی صدر: آج انسانیت کو جنگ اور امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آج انسانیت کو جنگ اور امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:شی جن پنگ نے یہ بات دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کی فتح کی سالگرہ کے جشن کی تقریب سے خطاب میں کہی ہے۔

چین کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کے عوام تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں اور امن کے لئے پر عزم ہیں۔

انھوں نے توسیع پسندی کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ایسے عالمی نظام کی ضرورت پر زور دیا جو انصاف اور مساوات پر استوار ہو۔

اس سال چین کی اس سالانہ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سمیت دنیا کے چھبیس ملکوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے جن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تقریب پر تلملاہٹ میں اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک پیغام جاری کرکے چینی صدر سے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے، پوتین اور کم جونگ ان کو ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ 

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں۔ 

ٹیگس