Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کے سودوں کا انکشاف

صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہتھیاروں کے سودے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اخبار معاریف نے ہفتے کے روز لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون اور ہتھاروں کے سودے ہوتے رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق معروف اسرائیلی تاجر میتائی کوکہافی نے، جو متحدہ عرب امارات کے تاجروں کے ساتھ ہتھیاروں کے معاملات میں تعاون کرتا رہا ہے، ہتھیاروں کے سودوں کے لئے چارٹر طیارے سے صیہونی فوج کے بعض جنرلوں اور صیہونی عہدیداروں کو ابوظبی بھیجا ہے۔
اس صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل، فوجی و سیکورٹی کے شعبوں میں مصر کے ساتھ بھی تعاون کرتا رہا ہے اور جلد ہی یونان و قبرص کی شمولیت سے فضائیہ کی مشترکہ مشقیں بھی انجام پانے والی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران علاقے کے بعض عرب ملکوں کے سربراہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
بحرین کی حکومت نے بھی عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کی بات کہی ہے۔