Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • سیاسی تبدیلیوں سے عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ متاثر نہیں ہو گی: امانو

یوکیا امانو نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اب تک جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایران کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی تصدیق کردی ہے.

 بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے گزشتہ روز اطالوی دارالحکومت روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ  ملاقات میں جوہری معاہدے سے متعلق سیاسی تبدیلیوں بالخصوص امریکی رویے کے حوالے سے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اب تک جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایران کے اپنے وعدوں قائم رہنے کی تصدیق کردی ہے.

یوکیا امانو  نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹس ممالک کی جوہری سرگرمیوں اور ان کے عالمی ادارے کے ضوابط پر پابند رہنے کی بنیاد پر تیار ہوتی ہیں اور اس حوالے سے عالمی جوہری ادارہ ہی حتمی فیصلہ کرتا ہے لہذا اس مقصد کے لئے عالمی سیاسی تبدیلیاں اثرا انداز نہیں ہوسکتیں.

واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے قیام کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے دورے پر ہیں.علی اکبر صالحی اس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے. صالحی برطانوی وزیر خارجہ 'بورس جانسن' کی دعوت پرلندن کا دورہ  بھی کریں گے.

ٹیگس