سیاسی حالات کا ایجنسی پر کوئی اثر نہیں ہے، آمانو
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایجنسی نے اب تک ایٹمی معاہدے پر ایران کے کار بند رہنے کی تصدیق کی ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے روم میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں ایٹمی معاہدے سے متعلق سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے اقدامات، ایٹمی سرگرمیوں اور وعدوں پر عمل کا قریب سے عینی مشاہدہ اور معائنہ ہی ایجنسی کی رپورٹوں کی بنیاد ہوتا ہے اور سیاسی حالات کا ایجنسی کی نگرانی اور معائنے کےعمل پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ایٹمی ہتھیاروں ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے زیرعنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے دارالحکومت روم کے دورے پر ہیں۔