Oct ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • دنیا کے پچیس سابق وزرائے خارجہ کی ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ پر تاکید

دنیا کے مختلف ممالک کے پچیس سابق وزرائے خارجہ نے امریکی کانگریس کے نام خط لکھ کر ایٹمی سمجھوتے کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے پچیس ممالک کے سابق وزرائے خارجہ نے امریکی کانگریس کے نام اپنے خط میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ پر تاکید کی ہے- امریکی کانگریس کے نام خط لکھنے والوں میں امریکہ کی سابق وزیرخارجہ میڈلین البرائٹ بھی موجود ہیں- دنیا کے پچیس ممالک کے سابق وزرائے خارجہ نے امریکی کانگریس کے ارکین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاہدے کی پابندی کا تحفظ امریکی کانگریس کی ذمہ داری ہے- خط میں آیا ہے کہ ہر اس یکطرفہ اقدام سے پرہیز کرنا چاہئے جو ایٹمی سمجھوتے کی شقوں میں اضافے ، تبدیلی یا دوبارہ مذاکرات پر منتج ہو- خط میں آیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سوا تمام فریقوں اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کئے جانے کی تصدیق کی ہے لہذا ہم ایٹمی سمجھوتے سے واشنگٹن کے یکطرفہ طور پر نکلنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہیں- اس خط پر اٹلی کے سابق وزیرخارجہ لیمبرٹو ڈینی ، مصر کے عمرو موسی، فرانس کے اوبر وڈرین، برطانیہ کے میلکوم ریفکاینڈ، جرمنی کے یوشکا فیشر اور بعض دیگر سفارتکاروں کے دستخط موجود ہیں-

ٹیگس