انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک
Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
روس کے صدر کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سوچی شہر میں نوجوانوں اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ انسانیت ایسے دورمیں داخل ہو رہی ہےجہاں انتہائی ذمےداری کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی اقدار کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے اور اگر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔