Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • روس نے ایران پر صیہونی امریکی جارحیت کی مذمت کی ، سلامتی کونسل کے اجلاس کا بھی مطالبہ کیا

روس نے ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے روس کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا ہے

سحرنیوز/دنیا:   روسی وزير خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت شروع ہونے کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے خلاف جارحیت بند کرانے کے لئے عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے ٹھوس اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو جارحین کو جواب دہ بنانا چاہئے۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکا اور صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے تعلق سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی ضرورت پر زوردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے روسی منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں دارالحکومت تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں کی تفصیلات بتائیں ۔

انھوں نے اپنے روسی ہم منصب کو بتایا کہ میناب کے گرلس اسکول پر آج صبح ہونے والے میزائل حملے میں پچاس سے زائد اسکولی بچیاں شہید ہوگئيں۔

انھوں نے کہا کہ یہ فوجی جارحیت اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے خلاف آشکارا جرم ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع میں بھر پور طاقت و توانائی سے کام لینے کا حق حاصل ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس