اینٹی وائیلنس کانفرنس میں سعودی عرب کا دفاع کئے جانے پر احتجاج
واشنگٹن میں تشدد پسندی کے خلاف جدوجہد کے زیرعنواں اینٹی وائیلنس کانفرنس کے شرکا نے یمن پر سعودی عرب کی جنگ کا دفاع کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی شہریوں پر سعودی حملوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے-
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ واشنگٹن میں منقعدہ اینٹی وائیلنس کانفرنس کے شرکا نے سعودی عرب کی حمایت میں امریکا کے سابق وزیرجنگ کی تقریر کو روک دیا اور کہا کہ سعودی عرب ہی یمن میں انسانی بحران پیدا کرنے والا ملک ہے-
ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے ہانک جانسن نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردانہ نظریات کے ذریعے انتہا پسندی اور تشدد آمیز نظریات کو پھیلانے والا سب سے بڑا مرکز ہے-
امریکی تھینک ٹینک ہیڈسن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں امریکا کے سابق وزیرجنگ پنیٹا کے علاوہ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بنن اور امریکی سینیٹ کے متعدد ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ارکان نے شرکت کی تھی-