جاپان امریکہ بحری مشقوں کا آغاز
Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
جاپان اور امریکہ نے سالانہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔
اوکی ناوا کے سمندری حدود میں ہونے والی ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنا بتایا گیا ہے۔
بحری مشقوں میں ہزاروں امریکی اور جاپانی فوجی اور دونوں ملکوں کے بحری بیڑے حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایسی ہی چار روزہ مشقیں انجام دی تھیں۔