حافظ سعید کوگرفتار کیا جائے: امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i304365-حافظ_سعید_کوگرفتار_کیا_جائے_امریکہ_کا_پاکستان_سے_مطالبہ
امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے جماعت الدعوہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • حافظ سعید کوگرفتار کیا جائے: امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے جماعت الدعوہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

اس سے قبل ہندوستان نے بھی حافظ سعید کی رہائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔