Nov ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پوپ کا دورہ میانمار

دنیائے کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر میانمار پہنچ گئے ہیں۔

پوپ فرانسس پہلے ایسے پوپ ہیں جنھوں نے میانمار کا دورہ کیا ہے۔

ویٹی کن ترجمان کے مطابق پوپ امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر میانمار گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے لئے دورہ میانمار، انسانی حقوق اور سفارتکاری کے درمیان توازن کا بڑا چیلنج ہے۔

روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی تشدد کی کھل کر مذمت کرنے کے بارے میں لوگوں کی ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

تین روز میانمار میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس بنگلہ دیش بھی جائیں گے جہاں روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ان کی ملاقات کا امکان ہے۔

اس سے قبل پوپ جان پال دوم نے انیس سو چھیاسی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔