جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادمیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i305225-جوہری_معاہدہ_بین_الاقوامی_برادری_کے_مفادمیں
امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادمیں

امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے عین مطابق ہے۔

میڈل بری یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے روس کے سفیرنے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر مکمل طور پرعمل کررہا ہےروس کے سفیر نے امریکہ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کا جوہری معاہدہ تسلیم کرنا پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری ، امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی مخاصمانہ پالیسی پراپنی تشویش کا اظہار کرچکی ہے۔ روس کے سفیر نے کہا دنیا کو مزید امن کا گھوارہ بنانے کے لئے ایران جوہری معاہدہ ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے