واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
ہزاروں امریکی مسلمانوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ کیا۔
اسلام امریکہ تعلقات کونسل نے ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف مظاہروں کی اپیل کی تھی اور امریکہ کی پینتس دیگر تنظیموں نے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
مظاہرین نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کانگریس کی عمارت تک مارچ کیا جہاں مختلف مسلم رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔
مظاہرین نے پچاس میٹر طویل فلسطینی پرچم بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اور وہ امریکی صدر ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف نعرے لگا ر ہے تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ اور نتن یاہو نازی ہیں، ٹرمپ اور نتن یاہو جنگ پسند ہیں، جیسے نعرے درج تھے۔