ٹرمپ کا روس پرالزام
شمالی کوریا امریکا تک مار کرنے والے میزائل کے حصول کے قریب ہوتا جا رہا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس معاملے میں ذرا بھی تعاون نہیں کر رہا ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں ہے مگر وہ اس کے نزدیک ہیں اور روز بروز آگے بڑھتے جا رہے ہیں ۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکا جوہری طاقت والے شمالی کوریا کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پیونگ یانگ انتظامیہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کر دیتی۔
کینیڈا کے شہر وینکوور میں جزیرہ نما کوریا کے تحفظ و استحکام کے لئے منعقدہ سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت کا حامل شمالی کوریا ہمارے لئے ناقابل قبول ہے، امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان براہ راست مذاکرات بہت دور کی بات ہے۔