Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • بیت المقدس فلسطینی ریاست، یورپی یونین کا اعلان

یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ جو ریاستیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں، انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔

ہونے والی ملاقات کے بعد فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ یورپی یونین فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کرے اسے قبول  کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی، ہم مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی ان کی سرزمین پر دوبارہ واپسی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس