سوئزرلینڈ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i311581-سوئزرلینڈ_میں_ٹرمپ_کے_خلاف_مظاہرے_جاری
ہزاروں لوگوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سوئزرلینڈ کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • سوئزرلینڈ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری

ہزاروں لوگوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سوئزرلینڈ کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

پریس ٹی وی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین زیورخ، جنیوا، لوزان اور فری برگ کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے امریکی صدر کے دورہ سوئزرلینڈ کی مذمت میں نعرے لگائے۔
سوئزرلینڈ میں پچھلے چند روز سے امریکی صدر کے دورے کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین ڈیووس سٹی میں مظاہروں پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سوئزر لینڈ کی ٹریڈ یونینوں اور سماجی تنظیموں نے ڈیووس اقتصادی فورم میں امریکی صدر کی شرکت کی خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔
ڈیوو‎س اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس منگل سے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا ہے اور آئندہ جمعے تک جاری رہے گا۔