ایران کا دامن صاف ہے روس کا اعلان
روس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں کوئی کیس نہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب وسیلی نیبینزیا نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف حالیہ امریکی الزامات کے ردعمل میں کہا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں کوئی کیس نہیں ہے۔
ایران مخالف امریکی الزام کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یمنی فورسز کے پاس وہی ہتھیار ہیں جو ماضی میں بھی اس کے پا س تھے۔
روسی مندوب نے کہا کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دور میں مختلف ممالک یمن کو ہتھیار فروخت کرنے میں مقابلہ آرائی کرتے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور یمن میں ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ایران پر الزامات بھی لگائے۔