روسی طیارہ شام میں گر کر تباہ، 32 ہلاک
Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
روسی فوج کے زیر استعمال ایک طیارہ شام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اینتونوف چھبیس قسم کا یہ کارگو طیارہ شام کے حمیمیم فوجی اڈے پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہوگیا اور اس تمام تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارے میں چھبیس مسافر اور عملے کی چھے افراد سوار تھے۔
روسی وزارت دفاع نے فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی فوج شام کے صوبے لاذقیہ میں واقع حمیمیم ایئر بیس کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرتی ہے۔
شام کی قانونی حکومت نے دوہزار پندرہ کے آخر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے روس سے فوجی تعاون کی باضابطہ درخواست کی تھی۔