Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں جنگ بندی پر تاکید

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد کی اہمیت پر تاکید کی۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اراکین نے شام میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد نمبر 2401 پر عمل در آمد کرنے اور مشرقی غوطہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس اجلاس کے موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura  نے شام کے علاقے مشرقی غوطہ کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی تاہم انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے  کل برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔

ٹیگس