یورپ اور جاپان کی جوہری معاہدے کے نفاذ پرتاکید
Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
یورپی یونین اور جاپان نے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور جاپانی وزیر خارجہ تارو کانونے ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے مختلف معاملات بشمول ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.
فریقین نےجوہری معاہدے کی حمایت اور اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا. فیڈریکا موگرینی نے جوہری معاہدے سے متعلق جاپان کی تکنیکی خدمات پر شکریہ ادا کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مئی کے مہینے تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے متعلق جوہری پابندیوں کی معطلی کی پھر سے توثیق کرنے کے لئے فیصلہ کرنا ہے جبکہ یورپی ممالک بھی ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں.
اس حوالے سے جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر اگلے مہینے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں.