ناوابستہ تحریک کی جانب سے اسرائیل کی مذمت
Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔
آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں غزہ میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس بیان میں صیہونی بستیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام اور ہزاروں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
باکو میں ہونے والے ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں تنظیم کے ایک سو بیس رکن ملکوں، سترہ مبصر ممالک اور دس بین الاقوامی تنظیموں کے آٹھ سو نمائندے شریک تھے۔