Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • روس میں 11 فوجی جنرولوں کی برطرفی

روسی ایوان صدر کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے گیارہ فوجی جنرلوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک حکم سے گیارہ فوجی جنرلوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے جن گیارہ جنرلوں کو برطرف کیا ہے وہ  وزارت داخلہ، روسی جیلوں کے مراکز اور روسی امداد اور تحقیقات کے اداروں میں تعینات تھے۔

بظاہر روسی صدر کی جانب سے یہ اقدام روس کے تجارتی مراکز میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

بدھ کو بھی ماسکو کے ایک تجارتی مرکز میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دو ہفتے قبل بھی سائبیریا کے ایک بڑے تجارتی مرکز میں آگ لگنے کے واقعے میں چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں بیشتر بچے شامل تھے۔

اس واقعے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے خود بھی اس علاقے کا دورہ اور مقامی حکام سے گفتگو میں روس میں دفتری بدعنوانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ اس حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگس