Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کو برطرف کر دیا

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کے سربراہ زاہی ہنیگبی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب اسرائیلی ریڈیو ٹی وی کے ادارے کی منگل کی رات کی ایک رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سلامتی کونسل کے سربراہ زاہی ہنیگبی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ  نیتن یاہو نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مجھے برطرف کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے واقعے (طوفان الاقصیٰ آپریشن) میں ہونے والی  شرمناک  شکست کی جامع تحقیقات کی جانی چاہئيں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کی سلامتی کونسل کے سربراہ زاہی ہنیگبی کو غزہ جنگ کے دوران نیتن یاہو کے فیصلوں سے اتفاق نہیں تھا  اور اس سے پہلے وہ قطر پر حملے اور غزہ شہر  پر قبضے کی مخالفت کر چکے تھے۔

غاصب صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ جنگ کا آغاز دو اہم مقاصد کے تحت کیا تھا،تحریک حماس کو تباہ کرنا اور علاقے سے صیہونی قیدیوں کی واپسی لیکن غاصب حکومت اپنے ان مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اسے قیدیوں کے تبادلے کے لئےبالآخراسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ٹیگس