May ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں ریلوے اور ایئرفرانس کی ہڑتال بدستوری جاری

حکومت فرانس کی پالیسیوں کے خلاف معمولات زندگی کو مفلوج کردینے والی ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فرانس میں ریلوے ملازمین اور ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال تیرھویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مسافر اور سیاح  ریلوے اسٹیشنوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ریلوے لیبر یونین کے فیصلے کے مطابق جمعرات کے روز بھی آدھی ٹرینوں کو نہیں چلایا گیا اور کارکن ہڑتال پر رہے۔ قومی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے ملازمین اور پائیلٹوں کی ہڑتال دوہفتے سے جاری ہے جس کی وجہ سے پندرہ فی صد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہڑتالی ملازمین صدر عمانوئیل میکروں کی اعلان کردہ معاشی کفایت شعاری کی پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیبر یونینوں کا کہنا ہے کہ صدر کی اعلان کردہ اقتصادی پالیسیوں سے صرف سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچے گا۔فرانس میں ریلوے اور ایر لائنوں کی ہڑتال کی وجہ سے اب تک چھے سو ملین یوروں کا اقتصادی نقصان ہوچکا ہے جبکہ سیاحت کے شعبے کو ڈیڑھ ارب یورو کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔