May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہم ہے، موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہم ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ یورپی یونین اس وقت ایران کو اقتصادی فوائد پہنچانے والے پیکیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کو بچایا جا سکے-

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپ کے لئے صرف اقتصادی پہلو کا حامل نہیں ہے بلکہ یورپی یونین کے لئے سیکورٹی کے لحاظ سے بھی یہ اہم ہے- انہوں نے برسلز میں یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ان کی تجاویز کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کے بہت سے ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے کھلے اور واضح نظریات بیان کئے ہیں-

فیڈریکا موگرینی نے یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ اس اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا ایٹمی معاہدے کا تحفظ ہے-

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن معاہدے کے دیگر فریق ملکوں اور یورپی یونین نے اسے باقی رکھنے پر زور دیا ہے-

 

ٹیگس