Jun ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے دورہ جرمنی کے خلاف مظاہرہ

جرمن شہریوں نے برلن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر اجتماع کر کے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ جرمنی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

برلن میں جرمن پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر کئے گئے اسرائیل مخالف مظاہرے کے شرکا فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے-

مظاہرے کے شرکا اکیس سالہ فلسطینی نرس رازان النّجار کی تصویریں بھی اٹھائے ہوئے تھے جسے صیہونی فوجیوں نے گذشتہ جمعے کو واپسی مارچ کے دوران غزہ میں گولی مار کرشہید کر دیا تھا-

مظاہرے کے شرکا نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ جرمنی کے خلاف شدید نعرے لگائے- مظاہرے کے شرکا فلسطین کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے-

واضح رہے کہ گذشتہ تیس مارچ کو فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد سے فلسطینیوں کا واپسی مارچ بدستور جاری ہے اور فلسطینی شہری ہر جمعے کو خاص طور پر، بڑی تعداد میں واپسی مارچ میں شریک ہوتے ہیں جبکہ صیہونی فوج نے تیس مارچ سے اب تک واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے ایک سو بیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور تیرہ ہزار سے زائد دیگر کو زخمی کیا ہے-