یورپ بھی چین کے راستے پر گامزن: ٹرمپ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i330726-یورپ_بھی_چین_کے_راستے_پر_گامزن_ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ بھی چین کے راستے پر گامزن ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • یورپ بھی چین کے راستے پر گامزن: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ بھی چین کے راستے پر گامزن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک ممالک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساز باز کر رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں  ٹرمپ نے یورپ اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یورپ بھی چین سے کچھ کم برا نہیں ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اوپیک ممالک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساز باز سے کام لے رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بھی ممکنہ طور پر اتنا ہی برا ہے جتنا چین ، تھوڑا کم سمجھ لیں۔ انہوں نے ہمارے ساتھ جو کیا وہ خوفناک ہے۔ وہ اپنے کسانوں کا تحفظ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنے کسانوں کا تحفظ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو  تیل کی پیداوار بڑھانے کی دھمکی دی تھی تاہم ابھی تک تیل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں دیکھا گیا۔