ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف مظاہرے
ااٹ لینڈ کے عوام نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے ہزاروں باشندوں نے ٹرمپ کے دورہ اسکاٹ لینڈ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرکے ان کے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے دوروں کی مذمت کی - امریکی صدر ٹرمپ اختتام ہفتہ اریشٹر میں واقع ٹرینبری کی گولف فیلڈ میں اپنی رہائشگاہ میں گذاریں گے - گولف کی یہ زمین اور رہائش گاہ خود ٹرمپ کی ملکیت ہے - ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹرینبری کا دورہ ان کا ذاتی دورہ ہے - ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ کے دورے سے قبل لندن میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے سے ملاقات کی - ٹرمپ کو لندن میں بھی اپنے قیام کے دوران برطانوی شہریوں کے شدید احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا - لندن میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا - دوہزار سترہ میں ہی جب ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے پروگرام کی خبر آئی تھی برطانوی عوام نے مختلف کمپیئن چلا کر اعلان کیا تھا کہ اگر ٹرمپ نے برطانیہ کا دورہ کیا تو تاریخ کا بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے -