Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان ، نام نہاد غزہ امن بورڈ میں شرکت کے نتائج کی بابت حکومت پاکستان کو سنگین انتباہ

پاکستان کی دو بڑی دینی جماعتوں نے ٹرمپ کے نام نہاد غزہ امن بورڈ میں شرکت کے نتائج کے بارے میں حکومت پاکستان کو سنگین انتباہ دیا ہے

سحرنیوز/پاکستان:    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان کی دو اہم اسلامی جماعتوں کی حیثیت سے ایک مشترکہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ان دونوں رہنماؤں نےنام نہاد غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکی کبھی بھی اسلام کے حوالے سے اچھے ارادے نہیں رکھتے اور ان کا اصل مقصد فلسطینیوں کو سرکوب کرنا ، صیہونی قبضے کو وسعت دینا نیزصیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی ایسے عمل میں شامل نہ ہو جس کا انتظام ٹرمپ کر رہے ہوں ورنہ ہم بڑے اجتماعات اور ملک گیر مظاہروں کی صورت میں اپنی مخالفت کا اعلان کرتے رہیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے قائدین نے اس بات پر تاکید کی کہ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پیس بورڈ شامل ہونے کی ضرورت نہیں اور ہم پاکستان کو بڑی طاقتوں کی پراکسی نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نام نہاد غزہ پیس بورڈ کے اہداف کے بارے میں رائے عامہ کو روشناس کرانے کے لئے اپنی مشاورت جاری رکھیں گے اور عید الفطر کے بعد اس سلسلے میں عوامی اور سیاسی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے وفد میں پاکستان کی موجودگی پر کڑی تنقید کی اور خبردار کیا کہ امریکی کبھی بھی دیانتدارانہ ارادے نہیں رکھتے اور ان کا اصل ہدف فلسطینیوں کو دبانے اور اسرائیلی قبضے کو وسعت دینے کی قیمت پر صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

 

ٹیگس