جاپانیوں کے خلاف امریکہ کی ایٹمی دہشت گردی کی 73 ویں برسی
جاپان کے شہر ہیروشیما کے عوام کے خلاف امریکہ کی ایٹمی دہشت گردی کی تہترویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
جاپان کے عوام ہر سال چھے اگست کو ہیروشیما پر امریکہ کے وحشیانہ ایٹمی حملے میں مرنے والوں کی یاد مناتے ہیں۔
چھے اگست انیس سو پینتالیس کو امریکا کے جنگی طیارے نے ہیروشیما پر پہلا ایٹم بم گرایا تھا جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکہ نے عام انسانوں کے خلاف اس گھناؤنے جرم کے محض تین روز کے بعد جاپان کے ایک اور شہر ناگا ساکی کو بھی ایٹمی دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد لقہ اجل بن گئے تھے۔ہیروشیما پر امریکہ کی ایٹمی دہشت گردی کی برسی ایسے وقت میں منائی جارہی ہے جب امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض ملکوں کے پاس جدید ترین اور تباہ کن ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور یہ ممالک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں میں شامل ہونے سے بھی گریزاں ہیں۔
امریکہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے قتل عام پر معافی مانگے، جاپانی عوام کا مطالبہ