طاقتور طوفان جاپان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
طاقتور سمندری طوفان ٹرامی اتوار کے روز جاپان کے ساحلی علاقوں پر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
حکام کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ٹرامی کے باعث متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارشیں جاری ہیں۔
جاپان کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے سات لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات اور وارننگز جاری کی گئی ہیں۔
اوکیناوا اور کورگو شیما میں تین لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
طوفان کے پیش نظرنو سے زائد پروازیں منسوخ اور بلٹ ٹرین سروسز روک دی گئییں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ک انسائی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن ویز کل تک بند رہیں گے۔