Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • آزاد تجارتی معاہدے کے لئے یورپی یونین و جاپان کی کوشش

یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لئے یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لئے یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کو دس مخالف ووٹوں کے مقابلے میں پچّیس موافق ووٹوں سے منظوری دی۔اب اس بل کو تیرہ دسمبر کو یورپی پارلیمنٹ کے تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یورپی یونین اور جاپان کے درمیان اس معاہدے سے فریقین کے درمیان گہرا اقتصادی بندھن قائم ہو سکتا ہے۔یورپی یونین و جاپان کا اقتصاد، دنیا کی ایک تہائی ناخالص پیداوار پر مشتمل ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ ایسی صورت میں طے پایا ہے کہ دونوں ہی کو امریکی صدر ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیکس کا سامنا ہے۔