ایران، چین تعلقات کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i338160-ایران_چین_تعلقات_کے_حوالے_سے_چین_کا_امریکہ_کو_انتباہ
چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران سے ہمارے تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران، چین تعلقات کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ

چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران سے ہمارے تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھے۔

چینی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چُن ینگ نے امریکہ کی جارحانہ پالیسی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ چین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قانونی اور شفاف ہیں لہذا ان کی عزت کی جائے.

چینی دفترخارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران مخالف پابندیوں سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے لہذا ہم اپنی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کریں گے.

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لئے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

یاد رہے کہ چینی ترجمان نے گزشتہ روز ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.