روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، حکومت میانمار کو تنقید کا سامنا
Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
آسیان تنظیم کے رکن ملکوں نے روہنگیا مسلمانوں کی سرکوبی کے باعث حکومت میانمار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سنگاپور میں آسیان اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں کھل کر یہ بات کہی کہ حکومت میانمار کی اعلی مشیر اور وزیر خارجہ آنگ سان سوچی بھی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔
آسیان سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں بھی یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے تشدد کے حوالے سے حکومت میانمار جواب دہی کی پابند ہے۔
اس بیان میں میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخائن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔