فرانس میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے
Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
حکومت فرانس کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چھے سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق سڑکوں اور شاہراہوں پر حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور چھے سو چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں ایک سو تیس سے زائد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے تین سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ منگل سے پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
حکومت فرانس نے آئندہ سال کے آغاز پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔