Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ: منیا پولس میں سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں ایک امریکی شہری ہلاک

امریکہ کے منیاپولس شہر میں مظاہروں کے دوران سرحدی فورس کی فائرنگ میں ایک امریکی شہری مارا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق منیاپولس میں مظاہروں کے دوران سرحدی سیکورٹی افسر کی گولی سے مرنے والا شخص امریکی شہری تھا اور اس کی عمر 37 سال بتائی گئی ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے نیم خودکار ہتھیار برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا سفید فام شخص تھا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

قابل ذکر ہے کہ یہ ہلاکت ایسی حالت میں ہوئي ہے کہ امریکہ کی ریاست مینے سوٹا کے قوانین کے مطابق امریکی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا تھا  کہ مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لیے 1500 فوجیوں کو منیاپولس میں تعینات کردیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

گزشتہ دنوں امریکی امیگریشن افسروں کے ہاتھوں ایک مہاجر کے قتل کے بعد، منیاپولس کے رہنے والوں نے وسیع مظاہرے کرکے ٹرمپ کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور فیڈرل اور امیگریشن افسروں کے ہاتھوں تشدد کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

 

ٹیگس