یوکرین اور روس کے بحران میں نیٹو کی مداخلت کے خلاف ہیں، جرمنی
Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر خارجہ نے روس کے مقابلے میں نیٹو کی فوجی مداخلت کے لئے یوکرین کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے اختلاف کو فوجی رخ دینے سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے۔
یوکرین کے صدر پوروشنکو نے روس کے ساتھ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد نیٹو سے فوجی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اتوار کے روز تین یوکرینی جنگی کشتیاں آبنائے کرچ کو عبور کر کے جزیرہ نمائے کریمیا میں روسی سمندری حدود میں داخل ہو گئیں جس پر روس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روس نے جزیرے نما کریمیا میں اپنے جدید ایس چار سو سسٹم روانہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے تعلقات دو ہزار چودہ میں یوکرین میں مغرب نواز بغاوت کے بعد سے کشیدہ چلے آرہے ہیں۔