فرانس: پیرس میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں
Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سولہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رشا ٹوڈے کے مطابق حکومت فرانس کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں نے کم از کم سولہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں چلائے جانے کے نتیجے میں روسی ٹی وی چینل کا ایک نامہ نگار بھی زخمی ہوا ہے۔
فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مخالفین کو اسی فیصد فرانسیسی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے اپنے موقف پر تاکید کی ہے۔