امریکی وائس ایڈمرل کی خودکشی
مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے آپریشنز کی قیادت کرنے والے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں متعین تھے۔جہاں ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اسکاٹ اسٹرنی کی موت کیسے ہوئی تاہم نیول کرمنل انویسٹی گیشن سروس اور بحرین کی وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے وائس ایڈمرل کی موت کے حوالے سے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہےتاہم تحقیقات کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بحرین کے عوام کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ امریکی مدد و حمایت سے بحرینی عوام کی جاری پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی لئے اس ملک کے عوام آل خلیفہ کی حکومت اور امریکہ کے مخالف ہیں۔