امریکہ میں برفانی طوفان ہزاروں پروازیں منسوخ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i341183-امریکہ_میں_برفانی_طوفان_ہزاروں_پروازیں_منسوخ
امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں برفانی طوفان ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

کنساس، نیبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور لاکھوں مسافرائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کےدوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جنوب مغربی ریاستوں لوزیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔