امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھاری گراوٹ
امریکی اسٹاک مارکیٹ کے اہم اشاریئے جمعہ کے کاروبار میں اس وقت گر گئے جب انویڈیا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ کے عہدے سے کنارہ کشی کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لے رہے تھے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ کے اہم اشاریئے جمعہ کے کاروبار میں انویڈیا کے چیف ایگزیکیٹو کے متنازعہ استعفے کے نتائج اور ٹیکنالوجی اور چپ سازی کے شعبے پر بڑھتے دباؤ کے بارے میں سرمایہ کاروں کی تشویش کے نتیجے میں نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوئے۔
انویڈیا کمپنی کے حصص میں 3.3 فیصد گراوٹ واقع ہوئی اور یہ اکتوبر 2012 کے بعد اپنی طویل ترین ہفتہ وار گراوٹ کے قریب پہنچ گئے۔
یہ صورت حال ہوانگ کے استعفے کے بعد اور ان کے ایک ایسی خاتون کارکن کے ساتھ روابط کے بارے میں حساسیت بڑھنے کے نتیجے میں سامنے آئی جس پر امریکا نے چین کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
اسی طرح فلاڈیلفیا سیمی کنڈکٹر انڈیکس (SOX) میں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی اور اے ایم ڈی (AMD) اور براڈکام (Broadcom) کمپنیوں کے حصص بالترتیب 9.4 اور 5.8 فیصد گر گئے۔
نیو کلاؤڈ کے نام سے موسوم خصوصی بنیادی ڈھانچے پر مبنی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں فعال کور ویو (CoreWeave) اور نیبئس (Nebius)، جیسی کمپنوں کے شیئر بھی بالترتیب 10 اور 13.7 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel