پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی عالمی مہم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342452-پولینڈ_میں_ایران_مخالف_اجلاس_کا_بائیکاٹ_کرنے_کی_عالمی_مہم
امریکا اور دیگر ملکوں کے ہزاروں جنگ مخالف کارکنوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کریں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی عالمی مہم

امریکا اور دیگر ملکوں کے ہزاروں جنگ مخالف کارکنوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کریں

امریکی وزیرخارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں ستّر ممالک شریک ہوں گے امریکا اور دیگر ملکوں میں جنگ مخالف تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف امریکی وزیرخارجہ پمپیئو کی مہم کا حصہ نہ بنیں - اس طومار میں جس پر تین ہزار سے زائد لوگوں نے دستخط کئے ہیں ایران کے ساتھ صلح کی عبارت درج ہے اور یورپی ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولینڈ میں تیرہ اور چودہ فروری کو ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہ کریں - اس دستخطی طومار میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد ایران کے ساتھ غیر ضروری جنگ کا راستہ ہموار کرنا ہے - جبکہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے ایٹمی معاہدے کی جانب امریکا کو لوٹ آنا چاہئے - جنگ مخالف کارکنوں نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو اٹھالے - اس طومار پر دستخط کرنے والوں نے جن میں امریکا کی معروف سیاسی و سماجی اور علمی شخصیات شامل ہیں یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ پولینڈ کے ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کریں اور علاقے کے ملکوں منجملہ ایران کی شرکت سے مشرق وسطی جیسے مسائل کے حل کے لئے اجلاس کی میزبانی کریں -