امریکہ میں فائرنگ والدین سمیت 5 افراد ہلاک
Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنیوالوں میں فائرنگ کرنیوالے کے والدین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ کرکے 3 پڑوسیوں کو ہلاک کیا اور پھر اپنے والدین پر فائرنگ کرکے انہیں بھی قتل کردیا، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اپنے والدین کو قتل کرکے پک اپ ٹرک میں فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔
ٹیگس