Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا کی قانونی حکومت کی حمایت پر روس کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو لاطینی امریکہ میں اپنے اتحادی ملک وینزوئیلا کے صدر کی حمایت میں تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔

سرگئی لاوروف نے منگل کے روز سیرالیؤن کے وزیر خارجہ علی کابا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ امریکہ، وینزوئیلا میں قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اس ملک کے سلسلے میں تمام بین الاقوامی ضابطوں کو نظرانداز کیا ہے اور روس کو اپنے اتحادی ملکوں کے سلسلے میں امریکہ کے اس رویّے پر تشویش لاحق ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے وینزوئیلا میں امریکہ کی ممکنہ فوجی مداخلت پر کہا کہ امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سمیت مختلف حکام کا فوجی اقدام پر اصرار بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹیگس