غزہ پر حملے کی نتنیاہو کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i343761-غزہ_پر_حملے_کی_نتنیاہو_کی_دھمکی
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے غزہ پر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر حملے کی نتنیاہو کی دھمکی

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے غزہ پر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے غزہ سے متصل مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا دورہ کرنے کےموقع پر کہا کہ اگر غزہ میں فائربندی پر عمل نہیں ہوتا تو اس علاقے پر وسیع  حملے کئے جائیں گے

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزارسترہ سے غزہ پر ہوائی حملوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کررکھا ہے - غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں -

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں کےجواب میں تقریبا پانچ سو میزائل اور راکٹ غاصب صیہونی علاقوں میں فائر کئے ہیں۔